قومی انسداد پولیو مہم 2سے 8فروری تک جاری رہے گی

اسلام آباد (بیورو چیف)وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیو مہم کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ سال 2026ء کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 2فروری سے 8فروری تک جاری رہے گی، اس دوران ملک بھر میں 4کروڑ 50لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ مہم کے دوران 4لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرزگھرگھرجاکربچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں گے،انہوں نیوالدین پرزوردیاکہ وہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔فوکل پرسن نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی ادارے پولیو کے خاتمے کیلئے مکمل یکجہتی کیساتھ کام کر رہے ہیں ،حکومت پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف کامیابی کیلئے عوامی تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔عائشہ رضا فاروق نے علماء کرام اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ پولیو سے متعلق آگاہی میں موثر کردار ادا کریں تاکہ ہر بچے تک حفاظتی قطرے پہنچائے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں