ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان،نامعلوم وجوہ پر سکیورٹی گارڈ کی خودکشی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان نے پیٹ میں چھری مار کر جبکہ فیکٹری کے سکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 28سالہ ابراہیم آصف ولد آصف مجید سکنہ یونیورسٹی ٹائون ملت ٹائون کے علاقہ کلاش ڈائی ہائوس سپریم فیبرکس میں بطور سکیورٹی گارڈ ملازمت کرتا تھا، گزشتہ شب ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس نے کیبن میں جا کر سر میں گولی مار لی، فائرنگ کی آواز سن کر ساتھی موقع پر پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ 75 گ ب کے رہائشی وقاص ولد عبدالجبار کی اہلیہ ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی۔ وقاص نے ناراض بیوی کو منانے کیلئے اپنے سسرال گیا، روٹھی بیوی ساتھ چلنے کیلئے رضامند نہ ہوئی تو اس نے سسرال کے باہر پیٹ میں چھری مار کر خودکشی کر لی’ تاہم پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں