سنت پورہ میں سلنڈر دھماکہ،آگ کی زد میں آکر 2بھائیوں سمیت3افراد جھلس گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ سنت پورہ میں سلنڈر پھٹنے سے آگ کی لپیٹ میں آ کر دو بھائیوں سمیت 3افراد بری طرح جھلس گئے، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کر زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سنت پورہ کے رہائشی حبیب احمد کا بیٹا 17سالہ رضوان اپنے کزنوں 22سالہ عرفان ولد رفیق اور 15 سالہ زین کے ہمراہ گھر میں سو رہے تھے کہ سلنڈر گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا اور کمرہ میں آگ لگ گئی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور جھلس جانیوالوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں