حالیہ فسادات کے معاملے پر اسرائیل کو خفت اٹھانا پڑی، ایرانی سپیکر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ فسادات کے معاملے پر اسرائیل نے 12 روزہ جنگ سے زیادہ خفت اٹھائی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اسرائیلی صیہونی ریاست نے ایران کے مختلف شہروں میں مستقل منظم حملے کیے۔ اسرائیلی کارروائیوں کو 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں شکست دے دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں