گوجرہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

گوجرہ(نامہ نگار)سی سی ڈی پولیس کا مبینہ پولیس مقا بلہ، بدنا م زما نہ منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار ۔ معلو م ہوا ہے کہ سی سی ڈی پو لیس گوجرہ کے اہلکار موچی وا لا روڈ گوجرہ پر گشت پر موجو د تھے کہ چک نمبر 354 ج ب کے قریب دو موٹر سا ئیکل سوارو ں کو رو کنے کی کوشش کی تو موٹر سا ئیکل سوارو ں نے مبینہ طور موٹر سائیکل بھگا لی جس پر سی سی ڈی پولیس نے پیچھا کیا تو انکی مو ٹر سا ئیکل سلپ ہوکر گر گئی تو ایک موٹر سا ئیکل سوار گر کر شدید زخمی ہو گیا جبکہ ایک فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا پولیس نے زخمی منشیات فروش محمد شکیل سکنہ چک نمبر 327 ج ب ٹوبہ ٹیک سنگھ کو قابو کرکے اسکے قبضہ سے 30 بور پستو ل ، 1005 گرا م آ ئس اور 1250 گرام چرس برآ مد کرلی واضح رہے کہ منشیا ت فروش کا لجز اور یو نیورسٹیو ں میں طلبہ و طالبات کو آ ئس سپلا ئی کرتا تھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آ غاز کردیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں