سول ہسپتال میں سکیورٹی گارڈز کو باڈی کیمرے لگا دئیے گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو ہسپتال الائیڈ ٹو میں سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے سکیورٹی گارڈ کو باڈی کیمرے لگا دیئے، دوران ڈیوٹی سکیورٹی گارڈز کو الرٹ رہنے کیساتھ ساتھ مریضوں اور ان کے لواحقین سے بہتر حسن سلوک اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ الائیڈ ٹو سول ہسپتال کی انتظامیہ کو شکایات موصول ہو رہی تھیں مختلف وارڈز اور مختلف مقامات پر تعینات سکیورٹی گارڈز نے مبینہ طور پر رشوت ستانی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ وارڈز میں داخل ہونیوالے مریضوں کے لواحقین سے نذرانہ وصول کئے بغیر داخل نہیں ہوتے دیتے’ مریضوں اور ان کے لواحقین سے بدتمیزی کرنا بھی وطیرہ بنا رکھا ہے جس پر ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے سکیورٹی گارڈ کو باڈی کیمرے لگا دیئے اور ڈیوٹی کے دوران وہ کیمرے آن رکھیں گے اور ڈیوٹی پر موجود رہینگے اور اگر کسی مریض کے لواحقین سے بدتمیزی کی تو کیمروں میں محفوظ ہو گی اور اگر کوئی سکیورٹی گارڈ نذرانہ لیتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف بھی بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں