بزرگ تاجر رہنما چوہدری غلام سرور انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بزرگ تاجر رہنما چوہدری غلام سرور رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے (اناﷲ وانا الیہ راجعون) وہ نہایت خوش اخلاق’ وضع دار اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی اعلیٰ اخلاقی اقدار کی پاسداری اور تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے بسر کی، ان کی نمازجنازہ آج 25جنوری بروز اتوار کو بعدازنماز ظہر دربار بابا نور شاہ ولی سے ملحقہ جنازگاہ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی وسماجی شخصیات’ تاجر رہنمائوں’ صحافیوں’ مذہبی رہنمائوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس کے بعد مرحوم ومغفور کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اشکبار آنکھوں سے سپردخاک کر دیا گیا۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور غم زدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ چوہدری غلام سرور (مرحوم) کے بیٹے چوہدری عمران سرور کا موبائل فون نمبر 0303-0063725 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں