ایف آئی اے کے چھاپے،دو انسانی سمگلر گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد سرکل نے انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے دو ایجنٹس کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے شہریوں کو عمان بھجوانے کا جھانسہ دیکر ساڑھے گیارہ لاکھ سے زائد رقم وصول کر کے غائب ہو گئے تھے۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے سرکل فیصل آباد سے اوکاڑہ اور میانوالی میں چھاپے مار کر دونوں ایجنٹس فیصل اور نعیم فاروق کو قابو کر کے بازپرس شروع کر دی۔ ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر بھاری رقوم وصول کرتے تھے اور گزشتہ برس بھی ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے، جس پر متاثرہ شہریوں کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قابو کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں