SHOتھانہ کھرڑیانوالہ ریاض اٹھوال نے4منشیات فروش گرفتارکرلئے

جڑانوالہ (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ ریاض اٹھوال نے 4منشیات فرو شو ں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4 منشیات فروشوں جن میں لاٹھیاں والا 200 ر-ب سٹاپ سے بلال،چک نمبر 216 ر-ب سے گلاب علی ساکن 109 ر-ب،چک نمبر 103 ر-ب پھلاہی والا سے شفقت ساکن 101 ر-ب اور کڑیانوالہ بائی پاس سے فیضان ساکن 200 ر-ب کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی ہے ایس ایچ او انسپکٹر ریاض اٹھوال کا کہنا ہے کہ علاقے سے منشیات فروشی کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے منشیات فروش کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں عوام الناس کو چاہیے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور مشکوک افراد بارے پولیس کو اطلاع دیں اطلاع دینے والا کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا عوام الناس کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ناگزیر ہے پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے پکڑے جانیوالے منشیات فروشوں کیخلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں