مسلح افراد کا خواتین پر تشدد

گوجرہ(نامہ نگار)ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح افراد نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر تے ہو ئے گھر میں گھس کر محنت کش خواتین کو تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے زخمی کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر312ج ب کی سمیرا ء بی بی زوجہ شاہد علی اپنی والدہ صفیہ بی بی وغیرہ کے ہمراہ منور احمد کے گھر میں موجود تھیں کہ اس دوران گائوں کے مظفر احمد،مبشرا حمد اور لقمان مسلح سوٹے اور کرکٹ بیٹ آگئے ان کے گھر میں زبردستی داخل ہو گئے اور گالم گلوچ کر تے ہو ئے ان کوتشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیاجس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئیں شور شرابہ سن پر بعض افراد موقع پر جمع ہو گئے جنہوں نے منت سماجت کر کے مضروبین کی جان چھڑائی اور ملزمان سنگین دھمکیاں دیتے ہو ئے موقع سے فرارہو گئے۔اطلاع ملنے تھانہ صدر پولیس نے عطاء الحمید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں