دو افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)نوا حی گائو ں میں دو افراد کی فائرنگ ایک نوجوا ن شدید زخمی ہو گیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 155 گ ب چا ہلا ں کا شہزاد اکرم اپنے سا تھی تنویر کے ہمراہ گائو ں کے حما م میں بیٹھے تھے کہ موٹر سا ئیکل سوار چک نمبر 275 ج ب کا سفیا ن اور گائو ں مذکور کے بلا ل وغیرہ مسلح ہو کر آ گئے اور ان پر فا ئرنگ کردی جس کے نتیجہ میں شہزاداکرم شدید زخمی ہو گیا اور ملزما ن فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے شدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کردیا گیا ہے جہا ں پر طبی امداد کی فراہمی جاری ہے اطلا ع ملنے پر صدر پو لیس گوجرہ نے موقع پر پہنچ کر ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں