پی ٹی آئی8فروری کو کچھ نہیں کرے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی8فروری کوکچھ نہیں کرے گی ایک قومی مجرم کی رہائی انتشارسے ممکن نہیں رہائی کاراستہ صرف عدا لت ہے۔ اپنے حلقہ نیابت کے لوگوں اور مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے ان کاکہناتھاکہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کوہر سطح پر عزت مل رہی ہے، معرکہ حق میں کامیابی کے بعد معاشی استحکام میں بھی کامیابی ملے گی۔ فساداور انتشار پھیلانے والوں کے لیے قانون متحرک ہو گا۔ پی ٹی آئی اب فیضیاب نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب تحریک انتشار بن چکی ہے، ہم نے اقتصادی لانگ مارچ کرنا ہے، سڑکوں پر انتشار نہیں پھیلانا۔ کرپشن میں سزا یافتہ شخص کو بچانے کے لیے پورے ملک کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا۔ 30جنوری کو وزیراعظم یوتھ منصوبے کے تحت انقلابی منصوبہ شروع کر رہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں میں انجینئرز کو ایک سال کی انٹرنشپ دی جائے گی۔ پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی اکانومی کی طرف بڑھایا جارہاہے۔ ملک میں فساد انتشار ہوگا تو سرمایہ کار راغب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن پاکستان سے بدامنی یا انتشار کے ذریعے بدلہ لینا چاہتا ہے مگر اللہ تعالی کی مہربانی سے پاکستان دشمن کامقابلہ کرنے کے قابل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں