امام حسین نے حق پر ڈٹ جانیکا درس دیا

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)مشائخ کونسل اتحادپاکستان کے مرکزی ترجمان سیاسی امور صاحبزادہ پیر سید علی حیدر حسنی نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام دنیا کے رہبر رہنما ہیں آپ نے ہمیشہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کا درس دیا آپ نے دفاع اسلام میں اپنی جدوجہد کا مقصد اور ہدف بھی یہی رکھا مساوات رواداری اخوت جس کا نتیجہ ہے کہ اسلام کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں اپنی موت آپ مر گئی آج بھی دنیا کو اسلام پسند باہمی رواداری بھائی چارہ کوفر روغ دیا جائے اسی طرح دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے اور اسی طرح ہمارا ملک ترقی کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار عالیہ گلشن علی پاک شہباز پور شریف میں سالانہ جشن ولادت مولا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو تمام مکاتب تک کے علما اور رسول سوسائٹی کے نمائند گاں امام حسین علیہ السلام و دیگر نفوس قدسیہ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار نہ بنے ہر روز کشمیر اور فلسطین میں سڑکوں پر موت کا رقص ہو تا ہے عالمی برادری کا ضمیر کیوں نہیں جاگتاکیا مظلوم فلسطینیوں نے 60 ہزار سے زائد قربانیاں اپنا پیارا وطن چھوڑنے کے لئے دی تھی ؟امریکی اور اسرائیلی فلسطین کے خلاف بیان اور اشتعال انگیزی کسی صورت قبول نہیں ہے اقوام عالم اور مسلم ممالک امریکی صدر اور عالمی دہشت گرد اسرائیل کا محاسبہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں