معروف اداکارعمر عالم رشتہ ازدواج میں منسلک

اسلام آباد (شوبز نیوز) معروف اداکار عمر عالم فضا مسرور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔نکاح کی تقریب نہایت سادگی سے منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔نکاح کے موقع پر عمر عالم نے ہلکے پاوڈر بلیو رنگ کا نفیس روایتی لباس زیب تن کیا، جس کے ساتھ ڈیزائنر کوٹ نے ان کے انداز کو خاصا دلکش بنا دیا جبکہ دلہن فضا مسرور نے ڈسٹی روز رنگ کا روایتی عروسی لباس پہنا، جس پر چاندی اور سنہری کڑھائی کے ساتھ نفیس سیکوئن ورک کیا گیا تھا۔شادی کی تصاویر اور چند مناظر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر بھی شیئر کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں