تحصیلدار نے ملازم کے واجبات ادا نہ کرنے پر اومیگا مالکان کو طلب کرلیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تحصیلدار عدالت نے ملازم کو واجبات کی ریکوری نہ دینے پر3فروری کو اومیگا مالکان کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خاور جاویدرندھاوا نامی ملازم جو کہ اومیگا ریذیڈنشیا ہائوسنگ کالونی میں 2019سے میڈیا کوارڈینیٹر کے طور پر ڈیوٹی دے رہا تھا اس کی ماہانہ تنخواہ مالکان نے اگست2024ء میں بند کر دی تھی، جس پر اس نے واجبات کی ریکوری کیلئے عدالت کمشنر معاوضہ جات میں کیں دائر کیا تھا جس سے سائل کی درخواست دعوی منظور کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) کو حکم جاری کیا تھا کہ مذکورہ مالکان سے ریکوری کروائی جائے اور دوسری صورت میں ہائوسنگ کالونی کا رقبہ قرق کر کے بذریعہ نیلام عام حاصل ہونیوالی آمدن سے ملازم کو اس کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار صدر نے سماعت کیلئے مذکورہ تاریخ کیلئے مالکان کوطلب کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں