33روڈز ،سٹریٹس کی مرمت و بحالی کیلئے گرین سگنل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ نے دوسرے مرحلہ میں شہر کے مزید33مرکزی اور اندرونی روڈز/ سٹریٹس کی مرمت وبحالی کے لئے گرین سگنل دے دیا جس کی بدولت شہریوں کو معیاری ، آرام دہ اور سہل سفری سہولیات کی فراہمی یقینی ہوگی۔80کروڑ روپے کی لاگت سے شہر کے روڈز کی کارپٹ مرمت وبحالی کیلئے ورک ایوارڈ اور فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں جس پر بلاتاخیر تعمیراتی کام شروع کرکے تیز رفتار عملدرآمد کیا جائے گا۔کمشنر فیصل آباد/ایڈمنسٹریٹر راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ شہر بھر کی ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں کی مرمت وبحالی کی جارہی ہے جس سے آمدورفت میں مزید بہتری آئے گی۔کمشنر نے سڑکوں کے تعمیراتی کاموں میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی زیرنگرانی ستیانہ روڈ سے برف والا کارخانہ مین الہلال روڈ،بوہر چوک سے راجہ چوک پیپلز کالونی نمبر 2 کی جانب روڈ،عبدالباری روڈ نزد بابا بیکرز اینڈ سویٹس پیپلز کالونی نمبر1،منج والا بازار چھوٹی ڈی گرائونڈ،مین سمندری روڈ سے مقبول روڈ لنک اتحاد روڈ،مین بازار احمد نگراے اینڈ سی بلاک بمعہ محلہ احمد نگر،مرکزی جامع مسجد گول والا چوک سے کشمیر روڈ غلام محمد آباد،فرید چوک بجانب اکبر فیبرکس چوک کلیم شہید پارک روڈ،بھلوال کریانہ سٹور والی گلی اور ترچھی گلی کلیم شہید کالونی نمبر1،جامعہ چشتیہ چوک جانب ملت چوک ملت روڈ دونوں اطراف،مین بازاراسماعیل سٹی،مین بازار تانگہ چوک سے سرگودھا روڈ،نلکہ سٹاپ چوک بجانب سمانہ چوک سرگودھا روڈ،کریسنٹ ملز چوک سے تانگہ سٹاپ چوک نورپور،اعوان چوک سے سمبل چوک کی جانب گلیاں،شیخوپورہ روڈ مرحبا ماربل سے بیک سائیڈ ریلوے اسٹیشن نشاط آباد بھائی والا روڈ اور مہدی محلہ پھاٹک سے نصیر آباد چوک،سائبل چوک سے بلال چوک چباں روڈ نصیر آباد،سرگودھا روڈ سے یوسف سنز فارمیسی اورچوک مصطفی آباد والا روڈ نیو سول لائینز،اکبر چوک سے دانش میرج ہال چباں روڈاور گلی جامعہ بہارمدینہ والی بمعہ جی بلاک گلستان کالونی،جی ٹی ایس انڈرپاس اسٹیشن چوک لوئر کینال روڈ دونوں اطراف،مین بازار سے گلی نمبر2، اورچوک ناصر چیمہ والا بازار امین ٹائون،مین ڈسپنسری (مریم نواز ہیلتھ کلینک) سے مرکزی مسجد امین ٹائون نواز پارک کی جانب،ستیانہ روڈ سے حسیب شہید کالونی نصرت فتح علی خاں ہسپتال روڈ،پیپلز کالونی نمبر2 میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج والا روڈ اور ایم سی ہائی سکول روڈ لنک روڈ جامع مسجد باغ والا سے عثمانیہ مسجد قبرستان روڈ پیپلز کالونی نمبر2،بلیواڈ روڈ سے چن ون روڈ سروس روڈ ڈی گرائونڈ اور کراس گلیاں،گولڈن ڈائنگ سے بلیسنگ ہوم سکول چوک المعصوم ٹائون،پلاک چوک سے جیلانی ٹائون روڈ،امام بارگاہ چوک بجانب بوٹا چوک علامہ اقبال کالونی،وارث پورہ سے چک225 چوک ڈسپوزل چرچ روڈ،سٹاپ نمبر5 نواز شریف پارک سے احمد نگر،بڑا قبرستان سے فرزند ہوٹل مدن پورہ،دارلااحسان کالونی(بالمقابل محلہ حسین آباد) سے جواد کلب چوک اور نڑوالا روڈ چوہڑ ماجرا موڑ سے آدم چوک سے بجانب قادر آباد چوک روڈ کی مرمت وبحالی اور کارپٹنگ کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں