بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز پر عملدرآمد کروانے کا عمل تیز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں ریسکیو 1122کی جانب سے بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز پر عملدرآمد کروانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ گزشتہ روز فائر سیفٹی ریگولیشنز کے تحت گھنٹہ گھر کے اطراف 270 دکانوں کا سروے کیا گیا۔ سروے کے دوران صرف 32دکانوں میں فائر ایکسٹنگوشر موجود پایا گیا۔ فائر سیفٹی آلات نہ رکھنے والی دکانوں کو فوری طور پر فائر ایکسٹنگوشر نصب کرنے کی ہدایات جاری۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے واضح ہدایات، ہر دکان، سکول، پلازہ اور دفاتر میں فائر ایکسٹنگوشر سلنڈر کا ہونا لازمی قرار دیا گیا۔ عمارتوں کے ساتھ ساتھ کمرشل اور نان کمرشل تمام گاڑیوں میں فائر ایکسٹنگوشر سلنڈر رکھنے کی ہدائیت کی گئی۔ سیفٹی قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف آئندہ سخت کارروائی کا عندیہ دیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے کہا کہ ریسکیو 1122شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سیفٹی اقدامات یقینی بنا رہی ہے، شہریوں اور تاجر برادری سے حکومتی سیفٹی اقدامات میں بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔ سیفٹی قوانین پر عمل کر کے قیمتی جانوں اور املاک کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں