2رکنی نقب زن گروہ گرفتار

لاہور (بیوروچیف) پولیس نے فلموں سے متاثر ہو کر وارداتیں کرنے والے دو رکنی نقب زن گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ایس ایچ او فیصل ٹائون کی ٹیم نے ملزمان کو پھول نگر سے ٹریس کر کے گرفتار کیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی ماڈل ٹائون کو اس خصوصی کارروائی کا ٹاسک دیا تھا۔ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ فلموں سے متاثر ہو کر وارداتیں کرنا شروع کر چکے تھے۔ چند روز قبل یہ گروہ تھانہ فیصل ٹائون کے علاقے میں ایک گھر میں نقب زنی بھی کر چکا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان سے چوری شدہ 7موبائل فون، نقدی اور ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان وقاص اور عظیم متعدد مقدمات میں چوری، ڈکیتی سمیت پولیس کو مطلوب تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں