کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا3تاجروں کیساتھ2کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا 3تاجروں کیساتھ 2کروڑ کا فراڈ’ پولیس نے امانت میں خیانت اور جعلی چیک دینے والوں کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سوترمنڈی کے تاجر عبدالرحمان شوکت نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس نے دو ماہ قبل مختلف ورائٹی کا ایک کروڑ 10لاکھ سے زائد مالیت کے 270 بورے سوتر اپنے واقف کار ملزم احمد واحدی کے گودام میں بطور امانت رکھوائے، ضرورت پر مال کی واپسی کا مطالبہ کیا تو وہ لیت ولعل کے بعد مال واپس کرنے سے انکاری ہو گیا۔ جبکہ جڑانوالہ کے رہائشی عادل نے پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم سیف الرحمن نے کاروبار کی غرض سے 70لاکھ کی رقم ادھار حاصل کی۔ بعدازاں رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ علاوہ ازیں جڑانوالہ کے مرید الحسن کا کہنا ہے کہ ملزم شہباز نے 28لاکھ کا مال لیکر اس کے بدلے میں چیک دیا جو کہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر کیش نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں