شہری پر تشدد کرنیوالے3ملزمان گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار)شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر مظفر کھوکھر نے 3 ملزمان کو حراست میں لیکر پابند سلاسل کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 108 گ ب سائی دی کھوئی میں ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح افراد دیہہ ہذا ہی کے رہائشی عبدالسلام ولد عبدالغفور کے گھر میں داخل ہو کر اسے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر مظفر کھوکھر نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 3 افراد طارق ولد ناصر،محسن ولد جاوید،سفیان ولد یعقوب ساکنان 108 گ ب کو حراست میں لیکر پابند سلاسل کر دیا ہے ایس ایچ او مظفر کھوکھر کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ہے قانون کی خلاف کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا شہریوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات ہے پولیس تھانہ صدر نے پکڑے جانیوالے افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں