ڈکیتی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے گوجرہ کے شہری پریشان

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں اور چوروں نے گوجرہ میں اودھم مچا دیا۔معلوم ہواہے کہ بھوانہ کا عمر فاروق انڈے کا کا روبار کر تاہے جوچک نمبر 278ج ب کے قریب پولٹری فارم سے انڈے خرید کر نیکی غرض سے جا رہاتھاکہ جس کو دو نامعلو م موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 80ہزارروپے چھین لئے۔ دستگیر کالونی کا محمدحسین چکوک میںمختلف اشیاء فروخت کر تاہے جو حسب معمول مونگی بنگلہ کے چک نمبر 157 گ ب کے قریب جا رہاتھاکہ اس کے قبضہ سے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر40ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیئے۔جھنگ روڈ پر واقع عثمان کی میڈیسن فارمیسی سے نامعلوم چور تالہ توڑ کر غلہ سے ساڑھے تین لاکھ روپے چوری کرکے فرارہو گئے وارداتوں کی اطلاع تھانہ نواں لاہور،صدر اور سٹی پولیس گوجرہ کودے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں