الائیڈ سکول گرین ویو میں سائنس اینڈ آرٹ نمائش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام الائیڈ سکول گر ین ویو کالونی کیمپس میں سائنس اینڈ آرٹ نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے مختلف موضوعات کے ماڈلز تیار کرکے والدین کو ان کی اہمیت پر بریفنگ دی۔طالبات نے ماڈلز کے ذریعے حضرت نوح علیہ السلام کے واقعات،حج کے مناسک ودیگر عنوانات کی عکاسی کی۔نمائش کا وزٹ کرنے والے والدین نے نمائش کے انعقاد کو سراہااور طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔پرنسپل ادارہ ناہید اشفاق نے بتایا کہ ایسے ایونٹس کا تسلسل سے انعقاد کیا جارہا ہے۔دریں اثنا پیرنٹ ٹیچر میٹنگ بھی ہوئی جس میں والدین نے مختلف تجاویز پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں