مرکزی مسلم لیگ کے یونین کونسل سطح پر انٹرا پارٹی انتخابات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام یونین کونسل سطح پر انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ووٹرز میں جوش و خروش دیکھنے میں ملا۔ ”عوام کو اختیار دو،عوام کو اعتماد دو” سلوگن کے تحت مرکزی مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلال رسول صدر’ حیدر علییوتھ صدر’ محمد راشد لیبر صدر’ ام عمر ویمن صدر اور راجہ شفیق تمیمی بھاری اکثریت سے منتخب ہو گئے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت نے انتخابات کے کامیاب اور منظم انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مقامی ذمہ داران نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے ذریعے تنظیمی نظم و ضبط کو مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ عوامی خدمت کے مشن کو مزید موثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔نومنتخب صدر محمد بلال رسول نے پارٹی قیادت اور کارکنان کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقے کی فلاح وبہبود اور تنظیمی استحکام کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان اور دوست احباب نے نومنتخب صدر محمد بلال رسول اور ان کے پینل کو کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں