امام حسین کی سیرت اقوام عالم کیلئے مینارہ نور ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران جھنگ بازار کے صدر چوہدری محسن انوار نے کہا کہ عالم اسلام کو جشن ظہور نواسہ رسول حضر ت امام حسین رضی اللہ عنہ کی ولادت کی خوشیاں مبارک ہو ‘پنجتن پاک کے گھرانے کی عظمت پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام جن کے صدقے ہم جیسے گناہ گاروں کو ایمان کی دولت ملی اوراحترام انسانیت کاسلیقہ نصیب ہوا ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھنگ بازار میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی ولادت کی خوشی میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے کیا اس موقع پر طلحہ خواجہ ‘افضل چاند’ فیصل تایا’ زین بٹ’ زیبی بٹ’ حسن محسن’ آصف رحمانی’ محمد ارسلان’ بشیر بٹ کے علاوہ دکانداروں کی کثیر تعداد موجود تھی’ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ جیسی عظیم ہستی کی سیرت مبارکہ اقوام عالم کے لئے رہتی دنیا تک مینارہ نور ہے’ ماہ شعبان کے بابرکت مہینے میں آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاکیزہ گھرانے کی کئی عظیم ہستیوں کی ولادت با سعادت ہوئی جن کی ناقابل فراموش قربانیوں کی بدولت اج دین مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شمع روشن ہے اور قیامت تک دین اسلام کی شمع پوری آب و تاب کے ساتھ روشن رہے گی’انہوںنے کہا اس بابرکت ماہ مبارک میں ایک عظیم رات شب برات اتی ہے یہ وہ رات ہے کہ جس کی فضیلت اور برکت کے ذریعے ہمیں بے پناہ نعمتیں اور رحمت عطا کی جاتی ہیں آنے والے سال کے لیے شب برات کی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہیے جب ہم سب انسانوں کے بارے میں رزق’ زندگی’ موت اور دیگر امور بارے بارگاہ خداوندی سے لوح محفوظ پر لکھ دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں