جڑانوالہ کے سٹوڈنٹس کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے

جڑانوالہ(نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے صدر شیخ عبدالغفار غفاری،جنرل سیکرٹری چوہدری سمیر علی،سرپرست اعلی حاجی ارشد، چیئر مین میاں اشتیاق، وائس چیئرمین رانا شبیر،میڈیا سیکرٹری مینب سیٹھی،میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف ریاض سمیت تمام بازاروں کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں یونیور سٹی کیمپس کا قیام وقت کا تقاضا اور اہلیان جڑانوالہ کا دیرینہ مطالبہ ہے طلبا و طالبات کو گھر کی دہلیز پر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تعیلم کی بنیادی سہولت یقینی بنانے کیلئے جلد از جلد یونیورسٹی کیمپس کا قیام کا منصوبہ شروع کیا جائے تاکہ ہزاروں طلبا و طالبات تعلیم کے زیور سے مستفید ہو سکیں مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے عہدیداران کا مزید کہنا ہے کہ جڑانوالہ یونیورسٹی کا منصوبہ کئی سالوں سے شروع نہ ہونا جڑانوالہ کے طلبا و طالبات کو جدید تعلیم سے محروم کرنے کے مترادف ہے جڑانوالہ میں یونیورسٹی کیمپس کی سہولت میسر نہ ہونے پر روزانہ سینکڑوں طلبا و طالبات تعلیم کے حصول کیلئے فیصل آباد میں قائم یونیورسٹی جانے کیلئے پرائیویٹ بسوں ویگنوں اور کیری ڈبوں میں سفر کرنے پر مجبور ہے جبکہ ٹریفک کے بہا میں اضافہ کے باعث آئے روز رونما ہونیوالے حادثات کے باعث سینکڑوں طلبا و طالبات کی قیمتی زندگیاں دا پر لگی ہوئی ہے مذکوران کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،صوبائی وزیر تعلیم پنجاب، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی جڑانوالہ میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جلد از کام شروع کریں تاکہ جڑانوالہ کے سینکڑوں طلبا و طالبات کو تعلیم کی بینادی سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں