اعزاز الرحمان نے پاک چائنہ فرینڈشپ ٹین پن چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستانی بائولر اعزاز الرحمن نے پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن چیمپئن شپ نے جیت لی جبکہ افضال اختر نے دوسری اور دانیال اعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ افتتاحی تقریب میں مصطفی حسن، وزیر اور مشن کے سربراہ نائجیریا ایمبیسی، مسٹر چن پینگ، کونسلر چینی سفارت خانہ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سرپرست، محمد امجد حسن قریشی، صدر اعجاز الرحمن، جنرل سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ اور الطاف حسین بھی موجود تھے۔پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر و چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اعجاز الرحمن نے چیمپیئن شپ کی رپورٹ پیش کی۔ پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کا رنگا رنگ آغاز اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں مختلف فنکاروں اور گلوکار نے اپنے اپنے فن ک مظاہرہ کیا۔ گزشتہ روز لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ ایف سیون مرکز اسلام آباد میں کھیلی گئی ،پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن چیمپئن شپ کے دوستانہ میچز میں اعزاز الرحمن نے 217 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ افضال اختر نے 186 کے ساتھ دوسری اور دانیال اعجاز نے 172 پوائٹس تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح ہارون اور محمد حسین چھٹہ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔ چیمپئن شپ میں خواتین کے مقابلے جاری ہیں۔ چیمپئن شپ میں پاکستان اور چین کے 20، 20 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں