گوہاٹی (سپورٹس نیوز) بھارت نے ابھیشیک شرما کی برق رفتار ففٹی کی بدولت تیسرے ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل کرلی۔ گوہاٹی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔کیویز کی جانب سے گلین فلپس 48 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کیویز کے خلاف بھارتی بولنگ اٹیک نے ابتدا ہی سے دبا برقرار رکھا۔




