صائمہ جیسی اداکارہ کی سید نور سے شادی کا یقین نہیں آیا تھا’ ناصر ادیب

لاہور(شوبز نیوز) پاکستانی سیینئر فلم ساز اور معروف مصنف ناصر ادیب نے کہا ہے کہ سید نور صائمہ کی زندگی میں آئے تو مجھے اس کا علم ہوا، تاہم اس تعلق کی اس وقت تصدیق نہیں تھی۔ میں اس بات پر حیران تھا کہ صائمہ جیسی سنجیدہ اور باپردہ طبیعت کی خاتون سید نور کے ساتھ رشتہ کیسے جوڑ سکتی ہیں۔حال ہی میں دی بلیو ٹروتھ ڈیجیٹل کے لیے عبدالحئی صدیقی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ناصر ادیب نے اداکارہ صائمہ اور ہدایتکار سید نور کے خفیہ نکاح پر تفصیل سے بات کی۔ ناصر ادیب نے بتایا کہ بعد ازاں انہیں صائمہ اور سید نور کی شادی کی خبر ملی، جو ان کی فلم کے ایک پروڈیوسر کرامت گجر نے طے کروائی تھی، جو دونوں کے قریبی دوست تھے۔ اس شادی پر پوری فلم انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی تھی کیونکہ کئی ہدایتکار صائمہ سے شادی کے خواہش مند تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دل برداشتہ نہیں تھے لیکن شدید حیرت ضرور ہوئی کہ صائمہ نے سید نور کا انتخاب کیوں کیا۔ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت سید نور کے خلاف تھے، تاہم ایک دن قرآن پاک کے ترجمے کی تلاوت کے دوران انہوں نے یہ آیت پڑھی کہ پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لیے ہوتی ہیں اور ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لیے۔ اس کے بعد انہیں احساس ہوا کہ صائمہ ایک نیک سیرت اور لالچ سے پاک خاتون ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں