روحی بانو جیسی اداکارہ برسوں بعد جنم لیتی ہے

لاہور (شوبز نیوز) باوقار اور شائستہ آداب روحی بانو کی رحلت کا تذکرہ کرتے ہوئے اس دکھ اور المیے کی یاد بھی تازہ ہوجاتی ہے، جس نے ان کو گویا تماشا بنا دیا تھا۔ ایک ایسے معاشرے میں جہاں اکثر قانون شکنی اور ہر سطح پر بے حسی کا مظاہرہ ہم دیکھتے رہتے ہیں، اس میں روحی بانو کو در بدر اور خاک بر سر دیکھنے پر تعجب تو نہیں ہونا چاہیے’پی ٹی وی کے ڈراموں کی منجھی ہوئی اداکارہ روحی بانو نے فن کی دنیا پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ پاکستان میں ایک نسل ان کے فن کی معترف اور پرستار رہی ہے۔ٹی وی ڈراموں کی اس بے مثال اداکارہ کو دنیا کے اسٹیج پر اپنی زندگی کے کھیل میں ایک ایسی خستہ حال اور وا ماندہ عورت کا کردار نبھانا پڑا، جس کا انجام درد ناک ہوا۔25جنوری 2019 کو وہ دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں