ناقص کارکردگی پر 2تھانیداروں کی تنزلی’ دیگر کی سروس ضبط

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے ناقص کارکردگی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں دو افسران کی تنزلی’ دو کی سروس ضبطگی کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق آر پی او کی طرف سے اردل روم میں ریجن بھر کے افسران واہلکاروں کے شوکاز نوٹسز کی سماعت کرتے ہوئے ناقص کارکردگی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے انسپکٹر حاکم علی کو سب انسپکٹر اور فیصل آباد کے سب انسپکٹر محسن کمبوہ کو اے ایس آئی بنا دیا۔ جبکہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سب انسپکٹر غلام عباس’ ضلع فیصل آباد کے سب انسپکٹر عمران اور سب انسپکٹر خرم سجاد کی ایک، ایک سال کی سروس ضبطگی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ میں کرپٹ’ نااہل اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے پولیس افسران اور اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں