جڑانوالہ(نامہ نگار) آئس کے عادی شخص نے مبینہ طور پر قیمتی گھریلو سامان کو آگ لگا دی، پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کے نواحی گاں چک نمبر 364 گ ب میں آئس کے نشے کے عادی شخص نے گھریلو سامان کو آگ لگا دی جس کی زد میں آ کر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا مذکورہ شخص کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ مجھے اور میرے بچوں کو انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ملزم قبل ازیں بھی اپنی بیوی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ حافظ عمار وینس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیکر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




