ماموں کانجن (نامہ نگار) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ہڑپ کرنے کی خاطر ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا ریٹیلر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی تاند لیا نوالا موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے ڈکیتی کی واردات کو ڈرامہ قرار دے دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ریسکیو15 پر کال موصول ہوئی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم چھین کر فرار ہو گئے ہیں جس پر پولیس فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے 497 گ ب پہنچی تو واردات مشکوک پائی گئی۔ جس پر پولیس نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریٹیلر مظہر کو حراست میں بازپرس کی تواُس کے گھر سے مبینہ طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم تقریباً دس لاکھ روپے برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ریٹیلر نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کئی عورتوں سے شناختی کارڈ لیکر انگوٹھے پہلے ہی لگوا لیے تھے، عورتوں کو آج اس نے پییمنٹ ادا کرنی تھی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔




