ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر نوجوان نے محبوبہ کے بھائی کو قتل کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر مشتعل ملزم نے فائرنگ کر کے محبوبہ کے بھائی کو قتل کر دیا، پولیس نے قبضہ میں لیکر قاتل آصف علی وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 569گ ب کے رہائشی اسلم ولد غلام محمد نے بتایا کہ اس کا بیٹا شہزاد خان کھرڑیانوالہ کے علاقہ77ر ۔ب لوہکے میںعمران کے پاس ملازمت کرتا تھا،اسی گائوں میں مدعی کی بھابھی سکینہ کے پاس رہائش اختیار کر رکھی تھی اور ملزم آصف علی کے موبائل فون میں شہزاد خان کی ہمشیرہ کی تصاویر تھیں جس کا شہزاد کو علم ہوا تو اس نے تصاویر ختم کر نے اور اس کی ہمشیرہ سے ناجائز مراسم سے منع کیا تو جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی ، تو ملزم آصف نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں بعد ازاں ملزم آصف علی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہزاد کو گھر سے بلا کر سر میں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعث ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں