فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید 29وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے علاقہ عبداللہ پور پل کے قریب عامر سے 50ہزار وفون چھین لیا، ملکھانوالہ کے علی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات نقدی چور لے گئے، اے بی سی روڈ پر ایوب سے مسلح ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر لئے گئے، ٹھیکری والا کے علاقہ پینسرہ روڈ پر توحید سے نقدی وفون چھین لیا، خیابان کالونی کے نیر علی کے گھر تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، گھونہ کے علاقہ عثمان کی حویلی سے بکرے چوری، جڑانوالہ کے عثمان صدیقی کے گھر کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری، 463گ ب کے عزیز احمد کے ڈیرہ سے مویشی چوری، جھنگ روڈ کوثر آباد کے اقبال مقبول کی ورکشاپ سے لاکھوں کا سامان چوری، کینال روڈ پرعبداللہ سے گن پوائنٹ پر نقدی وفون چھین لیا، دربار بابا دیوان کے قریب شعیب سے نقدی وفون چھین لیا، 481گ ب کے احمد حسن سے 4ہزار اور قیمتی فون چھین لیا، 244ر۔ب کے فیصل کی حویلی سے بکرے چوری، امین پور31ج ب کے قریب اعجاز کی دکان میں داخل ہونے والے مسلح ڈاکو یرغمال بنا کر 2لاکھ نقدی وفون لے گئے، چوہڑ ماجرہ روڈ پر سہیل کے ڈیرہ سے سامان چوری،37گ ب کے عرفان سے نقدی وفون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں بٹالہ کالونی کے علاقہ پہاڑی گرائونڈ سے احمد، رضا آباد سے علی، منصور آباد سے توصیف، امین پور بنگلہ کے احسان، سمن آباد کے وسیم احمد’ ساہیانوالہ کے علاقہ کے شاہزیب، لیاقت آباد کے نوید، علامہ اقبال ٹائون کے عمیر، مکوآنہ کے اظہر ، خیابان کالونی کے حمید اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے ا ڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔دریں ثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر گولیاں مار کر دو افراد کو لہولہان کر دیا’ مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گارڈن محلہ کا حمزہ فاروق اپنے ساتھی شاہ زیب کے ہمراہ جھمرہ روڈ پر حبیب بنک سے رقم جمع کروانے جا رہے تھے کہ جب وہ جھمرہ روڈ پر پہنچے تو دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے روکا تو انہوں نے موٹرسائیکل بھگا دی، جس پر مذکورہ ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے حمزہ فاروق اور شاہ زیب بری طرح زخمی ہو گئے، اتھرے ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔




