ثقلین مشتاق نے داماد کیلئے فون کروانے کے الزام پر خاموشی توڑ دی

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے داماد اور آل رانڈر شاداب خان کی سلیکشن کے لیے فون کروانے کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا کہ توصیف احمد سے فون پر کبھی تفصیلی بات نہیں ہوئی، سینئرز کی عزت کرتا ہوں لیکن بات میری دیانتداری پر آئے تو جواب دینا ضروری ہے۔ثقلین مشتاق نے داماد شاداب خان کی سلیکشن کے لیے فون کروانے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معاملے پر بات چیت کے لیے توصیف احمد کو آڈیو پیغام بھی بھیج دیا ہے جس میں کہا ہے کہ اگر مجھ سے کوئی ذاتی رنجش نہیں تو بہت اچھی بات ہے، کوئی بات سنیں تو اس پر ردعمل دینے سے پہلے تحقیق کرلیں اس کے بعد بے دھڑک ہو کر اپنا تجزیہ دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق کرکٹر توصیف احمد نے الزام لگایا تھا کہ شاداب خان کی سلیکشن کے لیے سابق کرکٹر نے فون کروائے تھے۔انہوں نے شاداب خان کی کارکردگی پر بھی سخت تنقید کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں