پاکستان کے پہلے بگبانٹی چیلنج کا آغاز

اسلام آباد (بیوروچیف) نادرا نے پاکستان کے پہلے بگ بانٹی چیلنج2026ء کا آغاز کر دیا ۔ بگ بانٹی چیلنج نادرا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے اشتراک سے منعقد ہوا، طلبہ اور سائبر سکیورٹی ماہرین ٹیموں کی صورت میں مقابلے میں شریک ہوئے۔مقابلے کے دوران سائبر کمزوریوں کی نشاندہی اور سکیورٹی تجزیہ کیا جائے گا، بگ بانٹی چیلنج کے ذریعے جدید سائبر سکیورٹی تربیت کو فروغ دیا جائے گا۔دوسری جانب قومی ڈیجیٹل شناختی نظام پر شہریوں کے اعتماد کو مزید مستحکم بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا اور ملک بھر کی نادرا پارٹنر جامعات اور ادارے مقابلے میں شامل تھیں۔علاقائی سطح کے مقابلے 27 جنوری سے مختلف شہروں میں شروع ہوں گے، مقابلے صوابی، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد کیے جائیں گے۔دوسری جانب اختتامی تقریب نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوگی، تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں