کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار2افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں ڈجکوٹ روڈ، ڈمپنگ پوائنٹ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایک کار سوار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی اورکار سوار کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے فوری طور پر جائے حادثہ پر رسپانس کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میںشوکت ولد رابرٹ عمر 60 سال، ساکن 276 آر بیاورشفیق ولد نتھایل عمر 55 سال، ساکن 276 آر بی شامل ہیں۔دونوں افراد کو سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو عملے نے دونوں لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ فرار ہونے والے کار سوار کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں