کوئٹہ(بیورو چیف) کوئٹہ میں بلوچستان ایمپلائیزگرینڈ الائنس کے کارکنوں کی باچاخان چوک سے سٹی تھانے تک احتجاجی ریلی، مظاہرے میں شامل11 ملازمین نے خود گرفتاری دے دی بلوچستان ایمپلائزگرینڈ الائنس کے کارکن ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس کے حق میں احتجاج پر ہیں اسی سلسلے میںبلوچستان ایمپلائیزگرینڈ الائنس نے باچاخان چوک سے لیاقت بازارمیں سٹی تھانے تک احتجاجی ریلی نکالی اور تھانے کے سامنے مظاہرہ کیا پولیس کے مطابق مظاہرے میں شامل11 ملازمین نے خود گرفتاری دے دی۔




