47 ارب کا پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکج (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک کروڑ افراد کے لیے 47ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی’ پنجاب کے 42لاکھ مستحق خاندانوں کو 10،10 ہزار روپے دیئے جائیں گے پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان میں 20لاکھ سے زائد افراد کو نگہبان کارڈز مہیا کئے جائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی بھی مستحق خاندان رمضان المبارک میں تنہا محسوس نہ کرے دُکھ سکھ میں غریب عوام کے ساتھ ہیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے سہولت بازار پراجیکٹ کی کامیابی پر چیئرمین افضل کھوکھر اور پوری ٹیم کو شاباش دی وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت رمضان شریف کی پیشگی تیاریوں اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس میں نادار افراد کے لیے سی ایم راشن کارڈ نگہبان دسترخوان سہولت بازار اور دیگر انتظامی امور کی منظوری دی گئی اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف رمضان نگہبان کارڈ نے ایکٹویشن کے لیے 136 ایکٹویشن مراکز قائم ہوں گے رمضان نگہبان قائم ہوں گے رمضان نگہبان کارڈ پنجاب بنک کی اے ٍٹی ایم پر بھی ایکٹی ویٹ کیا جا سکے گا بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں راشن کارڈ ہولڈرز کو بھی رمضان المبارک میں 3ہزار روپے ماہانہ کی بجائے 10ہزار روپے دیئے جائیں گے اجلاس میں رمضان نگہبان ڈیش بورٍڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا کارڈ ہولڈرز کو کال کر کے کائونٹر چیکنگ کا نظام بروئے کار لایا جائے گا وزیراعلیٰ نے رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ادائیگی آسان سے آسان تر بنانے کی ہدایت کی اجلاس میں پنجاب کی ہر تحصیل میں رمضان المبارک میں 8نگہبان دسترخوان… مریم کے مہمان قائم کرنے کی منظوری دی گئی نگہبان دستر خوان… مریم کے مہمان کے تحت 2ہزار روزہ داروں کی افطاری کرائی جائے گی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمشنرز’ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو نگہبان دسترخوان… مریم کے مہمان کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بھی نگہبان دستر خوان کی روزانہ مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں 30اضلاع میں 65سہولت بازار فنکشنل ہوں گے جبکہ 50سہولت بازار 15سہولت آن دی گو اور دیگر 11 اضلاع میں عارضی رمضان سہولت بازار قائم کئے جائیں گے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فری ہوم ڈیلیوری کے لیے نگہبان کارڈ سے بھی ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے 60تحصیلوں میں سہولت بازار کے لیے فوری طور پر اراضی کی نشاندہی کرنے کا حکم دیا وزیراعلیٰ مریم نواز نے فلور ملز’ چکن’ کریانہ اور گھی ملز ایسوسی ایشن کے سٹال لگانے کی ہدایت بھی کی ضلعی انتظامیہ گھر گھر جا کر رمضان نگہبان کارڈ فراہم کرے گی سہولت بازاروں میں نرخ’ صفائی’ سکیورٹی اور دیگر امور کی نگرانی کیلئے 1250 کیمروں کے ساتھ صوبائی مانیٹرنگ روم قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک میں اﷲ کی مخلوق کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں،، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان المبارک میں ایک کروڑ سے زائد افراد کے لیے 47ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر کے صوبہ بھر کے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا سامان پیدا کر دیا ہے جو خوش آئند ہے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکج وزیراعلیٰ کا انقلابی فیصلہ ہے جس کی بدولت مستحق خاندانوں کو ریلیف حاصل ہو گا 42لاکھ مستحق خاندانوں کو 10،10 ہزار روپے دینے کے ساتھ ساتھ راشن کارڈ ہولڈرز کو بھی رمضان میں 10ہزار روپے دینے کا فیصلہ ان غریب خاندانوں کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا اور رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی خریداری میں معاون ثابت ہو گا وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے نگہبان دسترخوان… مریم کے مہمان قائم کرنے بھی بہترین اقدام ہے نگہبان دسترخوان مریم کے مہمان میں روزانہ 2ہزار روزہ داروں کو افطار کرانے کا فیصلہ بھی بہترین اور قابل تعریف ہے بلاشبہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دیگر فلاحی منصوبوں میں یہ نیا منصوبہ اور پنجاب کی تاریخ میں 47 ارب کا تاریخی رمضان پیکج صوبہ کے عوام کیلئے اہم ترین فلاحی منصوبہ ثابت ہو گا اس سے لاکھوں خاندان مستفید ہو سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں