سونا مہنگا ہونے کا نیا ریکارڈ قائم

کراچی (بیوروچیف) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ایک ہی دن میں 158ڈالر فی اونس مہنگا ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی سونا 5240ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک دن کے دوران سونے کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر عالمی سطح پر جغرافیائی سیاسی خدشات کے باعث تقریبا چار سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے، جبکہ امریکی فیڈرل ریزرو کے مانیٹری پالیسی فیصلے سے قبل سونے کی قیمتوں پر مزید دبا دیکھا جا رہا ہے۔ سال 2026 کے آغاز سے اب تک سونا تقریبا 20 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔ صرافہ ڈیلرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 15 ہزار روپے تک مہنگا ہو سکتا ہے، جبکہ موجودہ قیمت 5 لاکھ 30 ہزار 526 روپے کے قریب تھی اور قیمت 5 لاکھ 45 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں