5

15واں رشید جیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

کراچی (بیوروچیف) پاکستان میں گالف کے شائقین کی توجہ اس ہفتے کراچی گالف کلب (KGC) پر مرکوز ہو گی جہاں بینک الحبیب کا 15واں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پرو فیشنل گالف ٹورنامنٹ کل شروع ہو گا۔ سو سے زائد اعلیٰ پروفیشنل کھلاڑی گالف کورس میں اتریں گے، جبکہ دفاعی چیمپئن احمد بیگ (پی اے ایف) اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے تیسری بار گرین پر موجود ہوں گے۔ گزشتہ سال احمد بیگ نے شاندار مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 273 (15-) اسکور کارڈ پر فتح اپنے نام کی تھی۔ ان کے قریب ترین حریف محمد زبیر (KGC) نے (13-)275 اسکور کے ساتھ رنراپ پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ 25واں رشید رشید ڈی حبیب میموریل گالف ٹورنامنٹ 26 اور 27جنوری کو کراچی گالف کلب کے مقامی پروفیشنلز، سینئر پروفیشنلز اور کیڈیز کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ پاکستان میں گالف کے مستقبل کو مزید مستحکم کرنے اور تجربہ کار پروفیشنلز اور ابھرتے ہوئے ایمیچرز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے بینک الحبیب پرو۔ ایم گالف ٹورنامنٹ بھی اپنے دوسرے ایڈیشن کے ساتھ واپس آ رہا ہے۔ ہول ان ون کرنے والے کھلاڑی کو نیشنل کیٹیگری میں ٹویوٹا آلٹس اور لوکل KGC کیٍٹیگری میں سوزوکی آلٹو بطور انعام دی جائے گی۔ فائنل رائونڈ اتوار، یکم فروری 2026ء کو کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد تقریب تقسیم انعامات منعقد ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں