بعض فیصلے زندگی پر بہت اچھا اثر ڈالتے ہیں’ ماورا حسین

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ پینگوئن کی وائرل سوشل میڈیا ویڈیو نے زندگی کا ایک اہم فیصلہ لینے میں ان کی مدد کی تھی۔ماورا حسین نے پینگوئن کی وائرل سوشل میڈیا ویڈیو کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا۔انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جب میں 5 سال پہلے ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل ہوئی تھی تو بہت سے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ میرا یہ فیصلہ میرا کیریئر ختم کر دے گا کیونکہ مجھے اب صرف تھوڑا بہت کام ہی ملے گا۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ میرا فیصلہ مشکل تھا لیکن میں جانتی تھی کہ میں اس فیصلے کے بعد کیسا محسوس کر رہی ہوں اور آج مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ اب تک میں نے اپنے لیے سب سے بہتر جو چیز کی ہے وہ میرا وہی فیصلہ تھا۔انہوں نے مزید لکھا کہ کبھی بھی چوہوں کی طرح مت دوڑیں، اپنی منزل کا انتخاب خود کریں اور محفوظ رہیں۔یاد رہے کہ ماورا حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری میں جس وائرل سوشل میڈیا کلپ کا حوالہ دیا ہے اس میں ایک اکیلا پینگوئن دکھایا گیا ہے جو اپنی کمیونٹی سے دور برفیلے پہاڑوں کی طرف چل رہا ہے یعنی اس نے اکیلے اپنے باقی کمیونٹی سے مختلف راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں