2

نوجوان کی پھندا لیکر خودکشی،گھر میں کہرام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روشن والا کے علاقہ 253 ر۔ب جہانگیر کلاں کے رہائشی 28 سالہ طارق علی ولد شوکت علی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر پنکھے کے ساتھ چادر باندھ کر گلے میں ڈال کر موت کو گلے لگا لیا، گھر والوں کو پتہ چلنے پر گھر میں کہرام مچ گیا، گھر والوں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں