میاں منظور احمد وٹو کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی’ شاہد علی۔ تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پر صدر پر یس کلب شاہد علی اور ٹیم کی شکر گزار ہوں میرے والد کے وزارت اعلیٰ کے دوران پنجاب میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ۔پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ اس وقت فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن سے ہے عائشہ وٹو ۔فیصل آبا د پر یس کلب میں سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقادکیا گیا جس میں ان کی صاحبزادی ڈائریکٹر جنرل پنجاب پیمراعائشہ وٹو نے خصوصی شرکت کی پر یس کلب آمد پر صدر پر یس کلب شاہد علی نے سیکرٹری عزادارحسین ،ڈائر یکٹر انفارمیشن ملک مقبول ،سابق صدر مقبول احمد لودھی ،چیئرمین الیکشن کمیشن میاں بشیراحمد اعجاز ،کے ہمراہ ان کا استقبال کیا ۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئے صدر پر یس کلب شاہد علی نے کہا کہ میاں منظور احمد وٹو عوامی لیڈر تھے انہوں نے جہاں پنجاب کی عوام کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی وہی انہوں نے صحا فیوں کے لیے مثبت اقدامات کئے ۔فیصل آبا دپر یس کلب کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ پر یس کلب سٹرکچر کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا پر یس کلب ہے جس میں صحافیوں کے لیے سوئمنگ پول ،ڈیجیٹل اسٹوڈیو ،انسٹیٹویٹ ،خواتین کے لیے الگ کمرہ سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں لیکن اس کے باوجود سالانہ گرانٹ سے محروم ہیں پیمرا قوانین میں اگر گنجائش ہو تو پر یس کلب کے لیے ریڈیو کا لائسنس بھی مستقبل میں حاصل کرنے کے خواشمندہیں ۔ڈائر یکٹرانفامیشن ملک مقبول کا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی تھی کہ گزشتہ صدی کے لوگوں نے میاں منظور احمد وٹو کا دور دیکھا جو ڈویلپمنٹ اور لوگوں کو روز گار فراہم کرنے کے حوالے سے سنہری دور تھا ۔بطور وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سابق صدر مقبول احمد لودھی نے کہا کہ میاں منظور احمد وٹو کی اس پر یس کلب کے لیے خدمات بھی قابل قدر ہیں انہوں نے پہلی دفعہ گرانٹ کی منظوری دی۔ ڈائر یکٹر جنرل پنجاب پیمرا عائشہ وٹو نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اورمیری فیملی شکر گزار ہیں کہ میرے والد محترم کے لیے اس تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصاً صدر پر یس کلب شاہدعلی اور ان کی ٹیم کی شکر گزار ہوں میرے والد ایک لیڈر اور ایسے سیاست دان تھے جنہوں نے پورے پنجاب کی تعمیروترقی کے لیے فنڈز فراہم کئے کالجز بنائے اور پریس کلبز کی تزئین وآرائش میں کردار اداکیا فیصل آبا د سے ان کا ایک خصوصی تعلق تھا جب 1997میں انہوں نے تاندلیانوالاسے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑا تو ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ پیمرا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں میڈیا نمائندگان کے توسط سے عوام کو آگاہی دینا چاہتی ہوں کہ اس وقت پاکستان کوسب سے بڑا خطرہ فیک نیوز ڈس انفارمیشن اور میس انفارمیشن سے ہے آپ لوگوں کے پاس اگر کوئی خبر آئے تو اس کی تصدیق ضرور کریں آئین کا آرٹیکل 19 اے اگر اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے تو اس بات کی ممانعت بھی کرتا ہے کہ ایسی باتوں سے اجتناب کیاجائے جس سے اقلیتی برادری کی دل آزاری خارجہ پالیسی متاثرہ ہو یا اداروں کی تضحیک ہو ۔تعزیتی ریفرنس کے بعد صدر پر یس کلب شاہد علی نے ڈائر یکٹر جنرل پنجاب عائشہ وٹو اور ان کی ٹیم کو پر یس کلب کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور اعزازی شیلڈ بھی دی۔ اس موقع پر،رانا محسن فاروق ، شاہد محمود، محمد طاہر، نائب صدر ظفران سرور، حنان بخاری، قمرعباس قمر ،شوکت علی وٹو ،رانا اقبال حسن،نادرحسین مان ،رانا زاہد اقبال، بابا سلیم شاہ، افشاں بتول، منیبہ فاطمہ ،مسعود احمد بھٹہ ،رانا توصیف یوسف ،رانا عتیق ،طارق کمبوہ اخیار احمد ،علی رضا ملک، رانا جاوید و دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں