دبئی میں شہریوں کو ہر سہولت 20منٹ میں ملنے کا منصوبہ

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کی حکومت نے شہریوں کو ہر سہولت 20منٹ میں ملنے کے منصوبہ کا اعلان کر دیا۔دبئی میں اب شہریوں کو تقریبا ہر سہولت زیادہ سے زیادہ 20منٹ کی دوری پر مل جائے گی۔ 20منٹ شہر کے خواب کو حقیقت بنانے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔دبئی کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے منصوبے کی منظوری دے دی۔ منصوبے کے تحت شہری صرف 20 منٹ میں اپنی روزمرہ کی 80 فیصد ضروری سہولتیں حاصل کرسکیں گے۔20 منٹ پیدل، سائیکل یا ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے ذریعے سہولت تک رسائی ہوگی۔اس منصوبے کے پائلٹ مرحلے کا آغاز دبئی کے علاقے البرشا ٹو سے کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کا مقصد دبئی کو دیگر جدید شہروں سے کم از کم 10 سال آگے لے کر جانا ہے۔ منصوبے کے تحت البرشا میں سڑکوں کو محفوظ بنایا جائے گا، سایہ دار درخت لگائے جائیں گے، ماحول دوست مقامات بنائیں جائیں گے۔اس کے علاوہ ٹریفک دبائو کم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ کوریڈور متعارف کرائے جائیں گے اور بیماریوں کی جلد تشخیص کا نظام بھی نافذ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں