بجٹ جون کے پہلے ہفتے پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آ باد (بیوروچیف) یکم جولائی سے شروع ہونیوالے آئندہ مالی دوہزارچھبیس ، ستائیس کاوفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے-وفاقی وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ کا سرکلر جاری کر دیا۔ نئے مالی سال کے لیے تمام بجٹ دستاویزات کومئی کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال2026-27 کے وفاقی بجٹ کے لیے تیاریوں کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں