صوفی مولینو آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر

سڈنی (سپورٹس نیوز) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)نے سوفی مولینوکس کو قومی ویمنز ٹیم کی نئی آل فارمیٹ کپتان مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق سوفی مولینوکس تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز الیسا ہیلی کی مکمل جانشین ہوں گی اور پہلی مرتبہ بھارت کے خلاف آئندہ ہوم ملٹی فارمیٹ سیریز کے ٹی ٹونٹی میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گی۔28 سالہ وکٹورین سپنر سوفی مولینوکس کو یہ ذمہ داری نائب کپتان تاہلیا میک گرا اور دوسری نائب کپتان ایشلی گارڈنر پر فوقیت دیتے ہوئے سونپی گئی ہے، تاہم دونوں کھلاڑی قیادت کے گروپ میں اپنی ذمہ داریاں برقرار رکھیں گی۔کپتانی کے اعلان پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سوفی مولینوکس نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، خاص طور پر الیسا ہیلی کے بعد جنہوں نے ٹیم اور خواتین کرکٹ پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں قدرتی قائدانہ صلاحیتوں سے بھرپور کھلاڑی موجود ہیں اور وہ سب مل کر ٹیم کو اگلے درجے تک لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔اگرچہ حالیہ برسوں میں گھٹنے کی انجری کے باعث مولینوکس کا بین الاقوامی کرکٹ میں تسلسل متاثر رہا، تاہم میلبورن رینیگیڈز کی قیادت کرتے ہوئے 2024-25 میں ڈبلیو بی بی ایل ٹائٹل جتوانا ان کی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے، جس نے انہیں قومی کپتانی تک پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں