صائمہ قریشی نے سنگل رہنے کے فائدے بتا دیئے / مداحوں میں بحث

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی نے پہلی بار کھل کر اپنی سنگل زندگی پر بات کرتے ہوئے اس کے مثبت اور منفی پہلوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔تقریبا دو دہائیوں سے شوبز سے وابستہ صائمہ قریشی کو خاص طور پر منفی کرداروں میں بے حد پسند کیا جاتا ہے، جبکہ وہ معروف اداکار فیصل قریشی کی کزن بھی ہیں۔ صائمہ قریشی طلاق کے بعد سنگل زندگی گزار رہی ہیں اور تین بڑے بیٹوں کی ماں ہیں۔حال ہی میں وہ نجی چینل کے شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے غیر شادی شدہ زندگی گزارنے کے تجربے پر کھل کر گفتگو کی۔ پروگرام کی میزبان نادیہ خان نے جب کہا کہ ہمارے کئی سنگل دوست بہت خوش نظر آتے ہیں، آپ کے لیے سنگل ہونا کیسا ہے اور کن مشکلات کا سامنا رہتا ہے؟ تو صائمہ قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے معاملے میں وہ مکمل طور پر اکیلی ہیں کیونکہ نہ والد ہیں اور نہ بھائی، اس لیے گھر کے تمام کام وہ خود ہی کرتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر سنگل ہونے کا مطلب غیر شادی شدہ ہونا ہے تو ان کے خیال میں ایسی خواتین زیادہ خوش رہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں