1

ابرار احمد نے آسٹریلیا کیخلاف سعید اجمل کا 14سالہ ملکی ریکارڈ توڑ دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے مسٹری سپنر ابرار احمد نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں شاندار باولنگ سپیل کے ساتھ سعید اجمل کا 14 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔27 سالہ ابرار احمد نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ کی اور چار اوورز میں صرف 10 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یہ کسی بھی پاکستانی باولر کا ٹی ٹونٹی کرکٹ میں آسٹریلیا کیخلاف دوسرا کفایتی ترین باولنگ سپیل ہے۔ابرار احمد اب تک اپنے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کیریئر میں 32 میچز میں 18.02 کی اوسط سے 42 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ آسٹریلیا کیخلاف کفایتی ترین باولنگ سپیل کا ملکی ریکارڈ مشترکہ طور پر عمر گل اور عماد وسیم کے پاس ہے جنہوں نے بالترتیب 2009 اور 2018 میں کینگروز کیخلاف 4 اوورز میں محض 8 رنز دیکر 4 اور ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ سعید اجمل 2012 میں 4 اوورز میں 13 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیکر اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں