6

بعض اداکارائیں میرے خلاف سازشیں کر رہی ہیں’ میرا

کراچی (شوبز نیوز) لولی ووڈ اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ بعض اداکارائیں میرے خلاف سازش کررہی ہیں اور کراچی کی ڈرامہ پروڈکشن میں میرے خلاف لابنگ کررہی ہیں وہ میری فنکارانہ صلاحیتوں سے خوفزدہ ہیں وہ لاھور سے ٹیلیفون پر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں میرا نے کہا کہ بعض پروڈکشن ہاسز نے مجھے بتایا کہ ماہرہ خان اور صبا قمر میری مسلسل مخالفت کررہی ہیں اور میرے خلاف یہ بھی پراپیگنڈہ کرہی ہیں کہ میں کراچی والوں کے خلاف ہوں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میں کراچی کے خلاف نہیں ہوں بلکہ کراچی کے ڈرامہ پروڈکشن ھاسز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں میں صبا قمر اور ماہرہ خان کے بے بنیاد پراپیگنڈہ کی مذمت کرتی ہوں۔ کہ میرے خلاف سازشیں بند کردیں اور اپنے کام سے کام رکھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں